بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 23فروری2020)وزیراعلیٰ آروگیہ ہیلتھ کیمپ میلے کے تحت اربن اسپتال میں اتوار کے روز 175 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، اس دوران، 6 مریضوں کو تپ دق کا پتہ چلنے کے بعد علاج کے لئے ضلع ہسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا۔
اس کیمپ کا افتتاح نگر پنچایت کے کونسلرآستیندر گپتا نے فیٹہ کاٹ کر کیا، اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے پانڈے، ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر ڈاکٹر ایس این سنگھ، انچارج ڈاکٹر امت بھارتی، ویوک راجپوت، نارائن یادو، سنیل لودھی، دیپو، راجیو وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں