تازہ ترین

جمعرات، 13 فروری، 2020

پانچ روزہ اسکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ کیمپ کے اختتام :محمد شمیم

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 13 فروری 2020)   قصبہ کے پریم پریاگ کالج میں بی ٹی سی چہارم سمسٹر کے پانچ روزہ اسکاؤٹ گائیڈ ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر طلباء و طالبات کو برتن کے بغیر کھانا بنا کر اور خیمے لگا کر کم وسائل میں رہنے کے فن سے آگاہ کیا گیا،سکریٹری سمن یادو نے سکاؤٹ گائڈز اور کامیاب ہو نے والی ٹیموں کو علاماتی نشان (لوگو )دے کر اعزاز بخشا گیا،جمعرات کو اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری سمن یادو نے کہا کہ پانچ دن میں آپ کو اسکاؤٹس سے جو بھی معلومات موصول ہوئی ہیں وہ بھی آپ کی روزمرہ کی زندگی میں اپنائی جائیں ،تاکہ ہر صورت حال سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے شہری بننے کے لئے اسکاؤٹ گائیڈ کی تربیت لینا نہاےت ضروری ہے انسٹرکٹر محمد شمیم نے ٹرینیوں کے پرچم کشائی ، سکاؤٹ عہد، پرچم گیت ، ہمتی سرگرمیاں، گرہ باندھنا، اور برتنوں کے بغیر کھانا بنانے کے بارے میں معلومات دیں، لڑکیوں میں کمل ٹولی نے اول مقام حاصل کیا ،اور دوسرے نمربر پر گلاب ٹولی نے اپنا نام درج کرایا ، لڑکوں میں ٹائیگر ٹولی پہلے مقام پر رہی ، اور بھگت سنگھ ٹولی دوسرے نمبر پر رہی، مردل یادو اور نیتو یادو نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،پرنسپل ڈاکٹر رمیش چندر شرما، ٹرینر کمشنر رامپال گری، کسم چوہان، راجندر سنگھ، جمنا پرساد، آنند سنگھ، اشوک کمار، برجیش کمار، سریش سنگھ، موہیت، کرشنا کانت، سروش دلشاد، سویتا، رچا، انجو، اشوانی ورما، دیوکار باتھم، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad