تازہ ترین

ہفتہ، 1 فروری، 2020

شبانہ اعظمی صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر پہنچ گئیں ، ٹویٹ کرکے دی جانکاری۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 1فروری2020) مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اپنے گھر آگئیں۔ وہ 18 جنوری کو روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کرکے اپنے گھر آنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: "میری صحت یابی کے لئے دعا کرنے پر آپ سب کا شکریہ۔ میں واپس گھر آگئی ہوں ، آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کی ٹیم کی طرف سے فراہم کردہ دیکھ بھال کے لئے میں ٹینا امبانی اور کوکیلا امبانی اسپتال کی میں مقروض ہوں اور میں شکر گزار بھی ہوں۔ " شبانہ اعظمی نے اس طرح سے اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

شبانہ اعظمی کو لیکر بتایا گیاتھا کہ ان کی حالت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔انتہائی نگہداشت کے تحت ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیکل بلیٹن میں اس کی حالت بیان کی گئی تھی۔ ممبئی پونے ایکسپریس وے پر شبانہ ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ شبانہ اعظمی کی حالت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔ ان کی حالت اب ٹھیک ہے۔ ڈاکٹروں کی شدید نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

18 جنوری کو ، شبانہ اعظمی کی یووی کار خالا پور ٹول پلازہ کے قریب ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔لہولہان اداکارہ کو نوی ممبئی کے کموتھ کے مہاتما گاندھی مشن میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ، اسی شام ممبئی کے اندھری میں کوکیلا دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شبانہ کے شوہر جاوید اختر اور انکے بیٹا فرحان اور بیٹی زویا اختر انکی حالت جاننے کے لئے امبانی اسپتال گئے تھےاور زخمی شبانہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ، جو وائرل ہوگئیں۔ فرحان کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ شیبانی ڈاناڈیکر بھی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad