تازہ ترین

اتوار، 23 فروری، 2020

صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ

بھوگاؤں،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 23فروری2020) بھوگاؤں نگر پنچایت کی لاپرواہی کی وجہ سے، صفائی مشن کے تحت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ، لوگوں نے ایس ڈی ایم سے شکایت کی ہے کہ سڑک پر موجود کچرا تین دن سے نہیں اٹھا یا گیا ،اتوار کے روز جب نگر پنچایت کے صفائی کارکنوں نے محلہ ندافان میں کچرا نہیں اٹھایا۔

 تو مقامی لوگوں نے ایس ڈی ایم سدھیر کمار سے کچرا نہ اٹھانے کی شکایت کی، ایس ڈی ایم نے شہریوں کو نگر پنچایت کے ذریعہ جلد ہی کچرا اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شکایت کنندہ وویک دکشت ،رادھے شیام، مہیش چندر، قاسم، کیپٹن سنگھ وکرم، وارش، پردیپ سینی مء کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad