تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

بھائلہ ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات نے ریلی نکال کر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے تئیں بے دار کیا

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز21فروری2020) بھائلہ ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات نے راشٹریہ سیوا یوجنہ اکائی کے تحت ریلی نکال کر گاؤں کے لوگوں کو ٹریفک قوانین کے تئیں بے دار کیا گیا۔پروگرام انچارج ڈاکٹر راجیش کمار کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں طلبہ و طالبات نے مختلف اسلوگن و پوسٹروں کے ذریعہ لوگوں کو بے دار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر راجیش کمار نے کہا کہ سڑک حادثوں میں اضافہ کا سبب لوگوں کو ٹریفک قانون کی معلومات نہ ہونا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اگر گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے اور غلط سائڈ میں اوور ٹیک نہ کیا جائے تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے،انہوں نے دو پہیہ گاڑی سواروں سے ہیل میٹ پہن نے اور کار ڈرائیوروں سے سیٹ بیلٹ لگانے کی بھی اپیل کی۔اس دوران کالج کا جملہ اسٹاف موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad