دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز21فروری2020)دیوبند کے عصری ادارہ بینسن اسکول میں گریجویشن سیریمنی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے بہترین مظاہرہ کرکے سبھی کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔ تفصیل کے مطابق اندر پور روڑ پر واقع اسکول میں منعقدہ پروگرام میں ننہے منے بچوں کو ڈگری دی گئی۔اس دوراننرسری سے درجہ 10 تک کے طلبہ وطالبات نے پروگرام میںحصہ لیا اور ثقافتی پروگرام پیش کئے اس کے علاوہ اسکول میں کرائے جانے والے کھیل مقابلوں میں بھی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اسکے علاوہ اسکول میں بچوں کے اہل خانہ اور سرپرستان کے لئے بھی کھیل مقابلہ رکھے گئے تھے جس میں سبھی نے پرجوش انداز میں حصہ لیا۔پروگرام میں مہمان کے خصوصی کے طور ضلع پنچایت صدر تسمین بانوں کے شوہر و نمائندہ ماجد علی اور گوپالی گاؤں میں واقع انٹر کالج کے پرنسپل انتخاب عالم نے شرکت کی۔پروگرام میں اسکول کی سرپرست ڈاکٹر شائستہ چودھری، ندیم چودھری اور پرنسپل محمد عاقل سمیت اسکول کا جملہ اسٹاف موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں