فیروز آباد، (یو این اے نیوز 13فروری 2020) اترپردیش کے فیروز آباد لکھنؤ - آگرہ ایکسپریس وے پر ایک سلیپر بس ٹریلر میں جاگھسی جسکی وجہ سے 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کی صبح یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ -
ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار کے موتيهاری جارہی ڈبل ڈیکر بس فیروز آباد ضلع کے ننگلہ کھنگر علاقے میں ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں ٹریلر ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔
مرنے والوں میں بیشتر بہار کے رہنے والے ہیں ۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی نے زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کےلئے ضلع کلکٹر اور سینئر افسران کو حکم دے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں