رپورٹ۔دانیال خان۔دیوبند ۔(یو این اے نیوز 13فروری 2020)متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام دیوبند کے عید گاہ میدان میں مسلسل 17دنوں سے جاری غیر معینہ دھرنے کی مخالفت میں بی جے پی خواتین موچہ کارکنان نے شہر کی ٹیچر کالونی میں گزشتہ تین دنوں سے بھجن کیرتن شروع کیا ہوا ہے۔
![]() |
فوٹو۔ بی جے پی خواتین مورچہ کارکنان سے ملاقات کرتی ہوئے فرح فیض |
آج بی جے پی خواتین مورچہ کارکنان کی حوصلہ افضائی کرنے کے لئے دیوبند پہنچی راشٹر وادی مسلم مہیلا سنگھ کی قومی صدر اور سپریم کورٹ کی وکیل فرح فیض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو لیکر حزب اختلاف مسلم طبقہ میں تذبذب کی حالت پیدا کرکے ورغلا رہا ہے اور مسلم نوجوانوں کو غلط سمت دکھا کر بد امنی پیدا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،جبکہ مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے یہ قانون شہریت دینے کا قانون ہے نہ کہ شہریت لینے کا۔
رجنی شرما نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے متعلق جس طریقہ سے 15دسمبر کے بعد سے مسلسل غلط فہمی پیدا کرنے کا کام کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے لوگ کر رہے ہیں اب ان کو بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں