احمدآباد،(یو این اے نیوز 24 فروری 2020)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوروزہ دورے کے تحت آج وزیر اعظم نریندر کے آبائی ریاست گجرات پہنچ گئے ۔ہوائی اڈے پر پروٹوکول کو نریندر مودی توڑتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا استقبال کیا اسکے بعد ان کا قافلہ وزیراعظم نریندرمودی کے قافلے کے ساتھ 22کلومیٹر لمبے روڈ شو ’انڈیا روڈ شو‘ پر نکل پڑا ہے ٹرمپ اور ان کی بیوی ملینیا ٹرمپ ان کی گاڑی دی بیسٹ نام کی بلیک لیموزن میں سوار ہوکر بھارتی تہذیب سے بھرپور روڈ شو کا نظارہ کررہی ہیں جبکہ وزیراعظم مسٹر مودی کی گاڑی ان کے آگے چل رہی ہے۔
راستے میں دونوں طرف لاکھوں لوگ سڑک کے کنارے کھڑے ہیں۔اس کے علاوہ الگ الگ اسٹیجوں پر ہندوستانی کی جھلک پیش کرتے ہوئے فن کار بھی موجود ہیں۔صدر ٹرمپ کی لیموزن دی بیسٹ سکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کی انوکھی گاڑی ہے جسے میزائل سے بھی نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔
روڈ شو کا پہلا مرحلہ یہاں رانپ میں واقع مہاتما گاندھی کاتاریخی سابرمتی آشرم ہےجہاں کچھ وقت بتانے کے بعد مسٹر ٹرمپ واپس روڈ شو سے ہوتے ہوئے موٹیرا اسٹیڈیم پہنچیں گے اور نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔روڈ شو یہاں مسٹر مودی کے پسندیدہ سابرمتی ریورفرنٹ کے ایک حصے سے بھی گزرےگا۔ہوائی اڈے سے یہ کینٹ اور سبھاش برج ہوتے ہوئے سابرمتی آشرم پر پہنچا۔مسٹر ٹرمپ کا طیارہ یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلے سے مقررہ وقت کے مطابق 11بج کر 40منٹ پر اترا۔ان کے استقبال کےلئے خود وزیراعظم نریندرمودی وہاں موجود تھے۔انہوں نے مسٹر ٹرمپ سے گلےلگ کر گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں