اندور،( یو این اے نیوز 8فروری 2020) مدھیہ پردیش کے اندور کے كھجرانا علاقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کونسلر نے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کی مخالفت میں آج یہاں پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
شہر کے كھجرانا علاقے سے کونسلر عثمان پٹیل نے بی جے پی کے شہر صدر گوپی كرشن کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سي اےاے، این آر سي اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہیں۔
اسی کی مخالفت انہوں نے اپنا استعفی دیا ہے۔بی جے پی نگر صدر گوپی كرشن نے بتایا کہ بی جے پی کے تمام کارکنوں کو پارٹی میں شامل ہونے اور چھوڑنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پٹیل پارٹی کے سینئر لیڈر تھے،
بدقسمتی ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں بنے قانون کو سمجھ نہیں سکے۔واضح دو روز قبل اترپردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی کنوینر کرنل راجیو سنگھ دیوبند کی عید گاہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مظاہرین کے شک وشبہات کو دور کرنا چاہیے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں