نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 2فروری 2020) ریاست کیرلہ کے ضلع کاسگوڈ کے کمبھلا علاقے میں 27جنوری کو مدرسے میں زیر تعلیم دو مسلم نابالغ طالب علموں پر آر ایس ایس سے جڑا ایک ہندو دہشت گرد نے حملہ کردیا ، اور اس کی واحد وجہ یہ تھی کہ نابالغ مسلم بچوں نے اپنے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی ، جو اکثر تمام مسلم کمیونٹی کے لوگ پہنتے ہیں۔
زخمیوں کی شناخت 13 سالہ حسن سید اور 17 سالہ مونس کی شکل میں کی گئی ہے ، یہ دونوں کنبلا کے ایک اسلامی مدرسے کے طالب علم ہیں۔ حملہ آور کی شناخت ہندتوا کے دائیں بازو کی جماعتوں کے چھاتر تنظیم آر ایس ایس کے ممبر کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق حملہ آور نے "پاکستان جاؤ" کا نعرہ لگایا تھا اور طلباء کو پیٹا بھی تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نابالغ لڑکے مدرسے جارہے تھے۔
اس حملے کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ماحول بنانے انکو جان سے ماردینے کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔حملہ آور نے متاثرین سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ CAA احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں۔ کیرالہ کو ان ریاستوں میں سے ایک مانا جارہا ہے جہاں ملک کو بانٹنے والے قانون ۔شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔کچھ عینی شاہدین کی مدد سے ، حملہ آور کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے پولیس نے اس دہشت گردی سوچ والے شخص کی کار کو ضبط کرلیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر ۔جان لیوا اسلحے رکھے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں