تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

شیخ الہند ہال میں مغربی اترپردیش جمعیتہ علماء ہند کی اہم میٹنگ کا انعقاد

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز21فروری2020) جمعیتہ علماء ہند ضلع سہارنپورکی یونٹ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ یوپی میںیوگی حکومت کی بربریت کے خلاف 22 دسمبر سے لگاتار مہم چلائے ہوئے ہے اور غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلوں کے خلاف میدان میں ڈٹ کر جیل بھرو تحریک چلارہی ہے ان خیالات کا اظہارجمیعتہ علماء ہند مغربی اتر پردیش کے صدر محمد عاقل نے آج شیخ الہندہال دیوبند میں منعقدہ جمعیتہ علماء ہند (م)کی مغربی اترپردیش کی ایک میٹنگ میں کیا انہوں نے بتایا کہ جمعیتہ علماء ہندنے سی اے اے کے خلاف چلائی جارہی تحریک میں گرفتار شدگان کی رہائی کے لیے کوشش کی ہے اور بہت سے افراد کو رہا بھی کروایا ہے انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں جاری عوامی تحریک میں شہید ہونے والے افراد کو جمعیتہ علماء ہندکی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ان کو ایک لاکھ روپیہ نقد امداد بھی مہیا کی ہے اگرچہ یہ امداد ایک جان کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی لیکن یہ امداد خالص ہمدردی کے اظہار کے لئے ہے۔

 میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد یامین جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند مغربی اترپردیش نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً مغربی اترپردیش میں جاری خواتین کے باپردہ اور پر امن احتجاج کی ہم حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان پر کی جانے والی کسی بھی کاروائی کی مذمت کرتے ہیں ساتھ ہی ہم ان پر کسی بھی قسم کی کارروائی ہونے کی صورت میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد ذاکر سکریٹری مغربی اترپردیش نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مغربی اترپردیش کے تمام اضلاع میں اس سلسلے میں بیداری لائیں اور بیداری لانے کے لیے جو بھی کوششیں کرنے کی ضرورت ہوں کی جائے اور وکلاء، ریٹائرڈ ججوں کے ذریعہ ورکشاپ منعقد کی جائے اور لوگوں کو ان غیر آئینی اور غیر جمہوری قوانین کی مضمرات سے واقف کرایا جائے.جمعیتہ علماء ہند اترپردیش کے سکریٹری سید ذہین احمد نے جمعیتہ علماء ضلع سہارنپور کی تحریک کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہزاروں افراد اس کالے قانون کے خلاف گرفتاری دے چکے ہیں،اور سلسلہ میںتقریباً تیرہ بڑے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جس میں مرکز کے ذمہ دار بھی کئی مرتبہ شرکت کرچکے ہیں۔ 

میٹنگ میں جمعیتہ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی اور ہاپوڑ جمعیتہ علماء ہند کے جنرل سیکٹری مولانا علاؤ الدین نے بھی خطاب کیا۔میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لے کر مرکز کو منظوری کے لئے روانہ کردیا گیا ہے کہ جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے مغربی اضلاع کا ایک احتجاجی پروگرام دیوبند میں منعقد کیا جائے اس کے علاوہ تمام اضلاع میں بیداری مہم جنگی پیمانے پر چلائی جائے۔پروگرام کی صدارت مولانا محمد عاقل صدر جمعیتہ علماء ہندمغربی اترپردیش نے کی اور نظامت کے فرائض قاری یامین جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء ہند مغربی اترپردیش نے کی پروگرام کا اختتام مولانا ظہور احمد قاسمی کی دعا پر ہوا۔میٹنگ میں مغربی اضلاع کے اہم ذمہ داران شریک تھے۔میٹنگ میں مغربی اترپردیش میں ان امور کی انجام دہی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں مولانا محمد عاقل،قاری محمد یامین،قاری محمد ذاکر،ذہین احمد اورقاری امیر اعظم کے نام شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad