تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

دلی فساد ۔بھگوادھاریوں نے درگاہ ،پٹرول پمپ سمیت درجنوں گھروں میں لگائی آگ ،پولیس نوجوان کی موت ،حالات نازک

دلی (یو این اے نیوز 24فروری 2020)قومی دارلحکومت دلی کے ظفر آباد میں شہریت ترمیمی قانون  ۔(سی اے اے )اور این آر سی کو لیکر آج پھر فساد پھوٹ پڑا  دوشنبہ کے روز سی اے اے حمایتی اور مخالفین کے بیچ چھڑپ ہوتے دیکھ کر راجدھانی کے دس اضلاع مین دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے 

 ۔پولیس نے بتا یا کہ یہ ساری چھڑپیں 6سے 8 کلو میٹر کے حلقے کے اندر ہوئی ہیں۔ محکمہ وزیر داخلہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دلی پولیس کو حکم دیے ہیں ۔ظفرآباد میٹرو اسٹیشن جانے کے راستے کو بند کردیا گیا ۔اور ایل جی اوع وزیر داخلہ آفس نے پولیس کمشنر سے رابطہ کر حالات کو قابو میں کرنے کے حکم دے دیئے ہیں۔فساد کے بیچ بھجن پور پٹرول پمپ پر بھی  آگ زنی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔فساد کے بیچ عام آدمی پارٹی کے نیتا ممبر اسمبلی امانت اللہ خان بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ظفر آباد بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے اب بھی خواتین احتجاج کررہی ہیں ۔ اس چھڑپ میں گوکل پوری ایس پی دفتر میں تعینات پولیس رتن لال   کی موت ہونے کی ہوگی ہے


جبکہ شاہدرا کے ڈی سی پی امت شرما کو شدید چوٹیں لگی ہیں۔انھیں پٹپرگنج کے میکس اسپتال میں بھر تی کرایا گیا ہے ۔چھڑ پ میں دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی ہے اسوقت ظفر آباد کے حالات بہت نازک ہیں پولیس بل فیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے فسادیوں کے سامنے 

۔وہیں پر ایک ویڈ وائرل ہورہی ہے جسمیں ایک درگاہ کو نذر آتش کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ۔اگ لگانے والے جئے سری رام کے نعرے لگاتے سنے جاسکتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad