نئی دلی (یو این اے نیوز 23فروری 2020) ملک کے دارالحکومت دلی کے موج پور کے علاقے میں پتھر بازی کی اطلاع موصول ہورہی ہے ، جہاں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج چل رہا تھا۔واضح رہے موجپور ظفر آباد کے پاس ہے جہان ایک ساتھ سی اے اے کیخلاف احتجاج جاری ہے۔پولیس انتظامیہ کی طرف سے ظفر آباد اور اسکے ارد گرد علاقوں میں فورس تعینات کردی گئی ہے۔مشرقی ضلعے سمیت دیگر علاقوں کے ڈی سی پی کو بھی بلالیا گیا ہے ۔
نیوز چینلوں کے مطابق سی اے اے حمایتی اور اینٹی سی اے اے کے بیچ جم کر پتھر بازی ہوئی ہے.
-دلی کے ظفر آباد کے میٹرو اسٹیشن سے آدھا کلو میٹر دور موجپور چوراہے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کپل مشرا اپنے سپوٹروں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے اور وہ سی اے اے کے حمایت میں نعرے بازی کرنے لگے۔کپل مشرا کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے لوگ جئے سری رام کے نعرے لگا رہے تھے پولیس نے بھیڑ کو کو تتر بتر کیا ہلکے بل کا استعمال کرکے بھیڑ کو قابو کررہی دہلی پولیس بھی بھیڑ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے آنسوں گیس کے گولے داغے گئے ہیں۔
واضح رہے اطلاعات کے مطابق کئی مظاہرین پتھر بازی میں زخمی ہوگئے ہیں ۔حادثے کی جگہ سے جئے سری رام کے نعرے بھی سنے گئے ہیں ۔احتجاج کررہی خواتین نے کہا جب تک مرکزی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لے لیتی ہے تب تک یہ احتجاج جاری رہیگا اسکے کےلئے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں