دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز 29فروری2020)سماجی تنظیم سدھار ایک کوشش کے سرپرست امریندر ناتھ سنگھ کے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر ایسو سی ایشن کے عہدہ داران و ممبران نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔سنت نگر کالونی میں منعقدہ میٹنگ میں لوکیش وتس نے کہا کہ امریندر ناتھ سنگھ کا ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کا صدر منتخب ہونا تنظیم کے لئے فخر کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ تنظیم میں ہر برادری اور مذہب کے لوگ شامل ہوکر ملک اور عوامی خدمات کے کام انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کے مختلف محلوں میںچھوٹے چھوٹے کیمپ لگاکر عوامی مسائل کو جانیں اور حکومت کی عوامی و فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچائیں۔
مکل گپتا اور وریندر پرتاپ نے کہا کہ امریندر ناتھ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر بننے سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو انصاف دلانے میں تنظیم کو آسانی ہو جائے گی۔میٹنگ میں رابن جین، پیوش شرما اور دیویندوکانت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرامت کمار، مہاویر سنگھ، آچاریہ مکیش چندر، نریندر کمار، ونے کمار، وجندر کمار، ایس سی شرما، پورن چند شاستری، استوتی شرما، راکیش کمار، انیل کمار، انوج کمار، شبھم کمار، موہن اور نیرج وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں