تازہ ترین

ہفتہ، 29 فروری، 2020

جونپور :بکریاں چرانے گئے دو حقیقی بھائیوں کی تالاب میں ڈوب جانے سے موت ۔

جون پور۔(یو این اے نیوز 29فروری 2020)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع لکھماپور میں دوسگے بھائی ایک ساتھ گھر سے بکریوں کو  لیکر چرانے کی غرض سے نکلے اور  ایک تالاب کے پاس پہنچ گئے جہاں پر دونوں بھائی تالاب میں نہانے لگے نہاتے وقت دونوں  تالاب میں ڈوب گئے ۔

ڈوبنے کی اطلاع اہل خانہ کو ملتے ہی فورا تالاب پر پہنچ گئے ۔ دونوں کو تالاب سے نکال کر حلقہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کو مردہ قرار دے دیا ۔اطلاع کے مطابق لکھما پور رہائشی رام آسرے پرجاپتی کے دس سالہ جیوا اور اسکا سات سال کا  سگا بھائی شیو کمار شام کے وقت گاؤں کے قریب ایک تالاب کے پاس  بکری چرانے گئے ہوئے تھے ۔

جہاں سے دونوں کے ڈوبنے کی خبر اہل خانہ کو جیسے ہی ملی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا    متوفی بچوں  کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad