دیوبند/دانیال خان(یواین اے نیوز 29فروری2020)شراب کے نشہ میں چور تین نوجوانوں نے ادھار سامان نہ دینے پر ایک دوکان دار پر تیز دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا،متاثرہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر ملزمان کے خلاف تحریر دی،دیوبند تحصیل کے گاؤں سین پور کے رہنے والے ابھیشیک نے گاؤں کے ہی سشیل اور منٹو سمیت تین لوگوں کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تینوں توجوان شراب کے نشہ میں چور ہوکر اسکی دوکان سامان کے لئے آئے تھے جب اس نے سامان ادھار دینے سے انکار کیا۔
تو مزکورہ نوجوانوں نے اس کو گالیاں دینی شروع کر دی جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو تینوں نے اس پر تیز دھار دار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا،ابھیشیک کے مطابق ایک روز قبل بھی تینوں نوجوانوں نے اس کے ساتھ گاؤں میں بھی مار پیٹ کی تھی جس کے متعلق کوتوالی میں تحریر دے دی گئی تھی،پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں