تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی ؒکے سانحہ ارتحال پردارالعلوم فاروقیہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 28فروری2020)شاعر اسلام و مدرسہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کے استاذمولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی ؒکے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عیدگاہ روڑ پر واقع معروف دینی ادارہ دارالعلوم فاروقیہ میں کیا گیا۔ اس تعزیتی اجلاس کی صدارت ادارہ کے مہتمم مولانا نور الہدی قاسمی بستوی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا رحمت اللہ نور قاسمی نے انجام دئے اجلاس کا آغازمفتی افتخار کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالباسط قاسمی ممبئی نے کہا کہ مولانا مرحوم سے میرے بہت گہرے ربط تھے، مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ لگانا مجھے بہت عجیب سا لگ رہا ہے، چونکہ کل تک وہ ہمارے بزرگ، رہنما، سرپرست اور ہمارے دلوں کے آسرا تھے۔

لہٰذا اس تعزیتی اجلاس کے توسط سے میں مولانا ولی اللہ ؒ کے صاحبزادگان اور تمام خانوادہ اور محبین کو دل گی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور آپ تمام حضرات کو یقین دلاتا ہوں کہ مرحوم کے اہل خانہ کی کسی بھی طرح کی کوئی خدمت ہومیں ہمہ وقت تیار ہوں،مولانا عزیزاخترقاسمی مرادآبادی اور حافظ علیم اللہ نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی ؒ کی دیانت، امانت اور للہیت کی بنیاد پر کبھی بھی کسی کی بھی انگلی مرحوم کے کردار پر نہیں اٹھ سکی جو ان کی کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ مولانا نور الہدی قاسمی بستوی کے پُرمغز تعزیتی خطاب سے اس تعزیتی اجلاس میں تشریف لانے والے احباب کی آنکھیں پر نم اور اشک بار ہو گئیں،مولانا نور الہدی قاسمی بستوی نے کہا کہ مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی ؒؒ کی شہرت یوں ہی نہیں ہو گئی تھی، بلکہ ان کے پاکیزہ کردار اور ان کی دینی اور فکری تحریک کی بنیاد پر مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی ؒکی بے پناہ شہرت ہوئی۔

 اسی بنیاد پر ان کی رحلت کے بعد ہم لوگ یہاں جمع ہو کر اس تعزیتی اجلاس میں ان کے محاسن کو بیان کر رہے ہیں اور سن رہے ہیں، مولانانور الہدی قاسمی نے کہاکہ کوئی انسان جب ہی مشہور و معروف ہو سکتا ہے کہ جب اس کی زندگی کا ایک ایک لمحہ یاد الہی اور فکر امت سے لبریز رہے، اخیر میں مولانا عبدالباسط قاسمی ممبئی کی ایصالِ ثواب اور مغفرت کی رقت امیز دعا پر اس تعزیتی اجلاس کا اختتام ہوا۔تعزیتی اجلاس میں مولانا اسعداللہ قاسمی شیخ الہند اکیڈمی دارالعلوم دیوبند،ماسٹر احمد گورکھپور ی،مفتی افتخا ر کیرانوی، مولانا عتیق الرحمن کے علاوہ جملہ اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad