تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

دہلی و علیگڑھ میں ہوئے تشدد اور ہولی تہوار کے پیش نظر دیوبند میں ہائی الرٹ

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 28فروری2020)دہلی و علیگڑھ میں ہوئے تشدد اور ہولی تہوار کے پیش نظر دیوبند میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،شر پسندوں کو پیغام دینے کے لئے ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے پولیس فورس کے ساتھ سڑکوں پر گشت کیا جو شہر کے مختلف محلوں سے ہوتا ہوا خانقاہ چوکی پر جاکر اختتام کو پہنچا۔ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ جن مقامات پر ہولیکا دہن کیا جاتا ہے اور علاقہ کے مخصوص مندروں اور مساجد پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہی ایک ایکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ساتھ ہی حساس اور نہایت حساس علاقوں میں پولیس فورس تعینات کیا جا رہا ہے،شر پسند عناصر پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

 پولیس کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کر دئے گئے اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔ ا نہو ں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مشتبہ سر گرمی یا شخص نظر آئے تو اسکی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں،انہوں نے بتایا ضلع کی سرحدوں کوسیل کر دیا گیا ہے پنجاب،ہریانہ،ہماچل اور اتراکھنڈ کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے اور بغیر چیکنگ کے کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص افواہ پھیلاتے ہوئے یا سو شل میڈیا پر متنازع پوسٹ کرتے ہوئے پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad