تازہ ترین

منگل، 25 فروری، 2020

دو گروپوں میں ہوئے تصادم میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 25فروری2020)نوجوانوں کے دو گروپوں میں ہوئے تصادم کے نتیجہ میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے،شور شرابہ ہونے پر جمع ہوئی لوگوں کی بھیڈ کو دیکھ کر ملزم نوجوان موقع سے فرار ہو گئے،زخمی نوجوانوں کو پولیس نے سی ایچ سی میں داخل کرایا۔اطلاع کے مطابق محلہ اندرون کوٹلہ کارہنے والا مونو اپنے ساتھی ناظم کے ساتھ بازار کے کام سے فارغ ہوکر اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا جب وہ ریتی چوک کے نزدیک پہنچا تو اسی دوران پیچھے سے آنے والے نوجوانوں نے انہیں گھیرکر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا،جس کے سبب روڑ پر افرا تفری کا ماحول بن گیا۔

 شور شرابہ ہونے پر لوگوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ کو دیکھ کر ملزم نوجوان وہاں سے فرار ہو گئے،خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد دونوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے بتایا کہ زخمیوں کی تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے،میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad