دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 25فروری2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کی ہدایت پر نگر پالیکا کی صفائی یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم چلاتے ہوئے سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نالے نالیوں کو بھی خاص طور پر صاف کیا۔نگر پالیکا کو شہر بھر میں پھیلی گندگی کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی تھیں۔جس پر نگر پالیکا چیئر مین ضیاء الدین انصاری نے ایک ٹیم تشکیل دیکر صفائی کے نظام کو درست کرنے کے احکامات صفائی یونٹ کو جاری کئے تھے۔
پیر کے روز صفائی انچاج پوپن کمار اور معان انچارج محمد سفیان کی قیادت میں نگر پالیکا کے صفائی محکمہ کی ٹیم نے شہر کے محلہ پٹھانپورہ،بیریان اور مجنوں والا روڑ پہنچ کر نالے،نالیوں میں پڑی گندگی کو باہر نکل وایا اور سڑکوں کی صفائی کرائی۔صفائی انچارج پوپن کمار کے مطابق آگے بھی صفائی مہم جاری رہے گی،انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں کے آس پاس پلاٹ وغیرہ میں کوڑا نہ ڈالنے اور نگر پالیکا کے ذریعہ رکھوائے گئے کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالے جانے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں