تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

سدھارتھ ڈگری کالج میں جاری این ایس ایس کا سات روزہ کیمپ اختتام پزیر

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 28فروری2020)دیوبند کے قریبی گاؤں آکھلور کھیڈی کے سدھارتھ ڈگری کالج میں جاری این ایس ایس کا سات روزہ کیمپ اختتام پزیر ہو گیا،اختتامی تقریب میں طلبہ و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کر حاضرین کا دل جیت لیا۔اس موقع پر کالج کے منیجر ڈاکٹر مہک سنگھ اور پرنسپل کے پی سنگھ نے بتایا کہ این ایس ایس کے ایک سالہ سرٹیفکیٹ پر ایک فیصد اور دو سال کے خصوصی کیمپ میں شامل ہونے پر تین فیصد کی چھوٹ کسی بھی کلاس میں داخلہ لینے پر دی جاتی ہے۔اس موقع پراین ایس ایس کیمپ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

قبل ازیں طلبہ و طالبات نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجر کاری کو ضروری بتایا اور کالج احاطہ میں شجر کاری کی۔اس دوران پروگرام انچارج بلجور سنگھ نے کہا کہ شجر کاری کئے جانے کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ کے لئے شعور بیدار کرنا ہے، موسمی ا ثرات اور اس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔کیونکہ پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے،انہوں نے آب وہوا اور زمین کی حفاظت سے متعلق حاضرین کو طور طریقہ بتائے اور پلاسٹک کے بیگ کے استعمال کی ممانعت کی اس موقع پرکالج اسٹاف اور طلبہ و طالبات نے کرئہ ارض کی حفاظت کا عہدکیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad