تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

بی جے پی کے نائب صدر کو شال اڑھا کر استقبال کیا گیا

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 28فروری2020)وید وہار کالونی میں واقع ہری اوم سنگھل کی رہائش گاہ پربی جے پی کارکنان کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر اجیت رانا شریک ہوئے۔جہاں بی جے پی کارکنان نے ان کا شال اوڈھا کر اور ہار پہنا کر پر جوش استقبال کیا۔اس موقع پر اجیت رانا نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کر رہے لوگوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آزادی کے نعرے لگانے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ جب ملک 1947میں آزاد ہو گیا تھا تو انہیں اب کون سی آزادی چاہئے۔

آزادی کے نعروں کا مقصد کیا ہے،انہوںنے کہا کہبی جے پی میں مسلمانوں کے تئیں قطعی کوئی منفی جزبات نہیں ہیں،وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ تعلیم یافتہ اور دانشور مسلمان اپنے سماج میں مضبوط ہوں اور سماج کو آگے لیکر چلیں۔اس موقع پر انکت رانا،امیت رانا،امیت گرگ،سنی رانا،شیو کمار،ابھے کمار،انکت کمار،سبھاش اور شیو کمار وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad