تازہ ترین

جمعہ، 28 فروری، 2020

سی اے اے کی حمایت میں بی جے پی خواتین نے کیا بھجن کیرتن

دیوبند،دانیال خان(یواین اے نیوز 28فروری2020)سی اے اے کی حمایت،این آر سی اور پاپولیشن ایکٹ کے مطالبے کو لیکر شیو پارک میں ہوئے بھجن کیرتن پروگرام میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے افراد کے لئے عقل سلیم کی دعاء کی گئی تاکہ ان کی غلط فہمی دور ہو سکے اور وہ سی اے اے کے نفاذ کے صحیح مقصد کو سمجھ سکیں۔سماجی تنظیم پریرنا کے زیر اہتمام منعقدہ بھجن کیرتن پروگرام میں شیلا سینی اور شالو باگوریا نے کہا کہ کمیونسٹ اور کانگریسی لیڈر ان نے دہلی کو ہندو مسلم فساد کی آگ میں جھوکنے کا کام کیا ہے 35بے قصور لوگوں کا قتل اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے یہی لوگ ہیں۔للیتا پرجا پتی اور منجو پنوار نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو لیکر اپوزیشن جماعتیں غلط تشہیر کر رہی ہیں۔

 ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف کہ دیا ہے کہ یہ قانون کسی کے خلاف نہیں ہے اور اس کو کسی بھی قیمت پر واپس نہیں لیا جائے گا،مظاہرین کو سوچنا چاہئے کہ دنیا کے ہر ایک ملک میں کسی بھی غیر قانونی طریقہ سے آئے غیر ملکی کو املاک خریدنے،ملازمت کرنے کاحق نہیں ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک میں الگ ہی طریقہ چلتا آیا ہے،جس کو اب صحیح کیا جا رہا ہے۔بھجن کیرتن میں شبھلیش شرما،ڈولی گوئل،میرا چورسیا،منجو گپتا،شکنتلا رانا،نیلم شرما،روچی سینی،راجکماری کشیپ،پنکی تیاگی،اوشا تیاگی،شیلا سینی،سنتوش کامبوج،اوما کشیپ،بینا سنگھل اور نیلم ورما وغیرہ شامل تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad