تازہ ترین

بدھ، 12 فروری، 2020

بریکنگ نیوز:عآپ ممبر اسمبلی کے قافلے پر جان لیوا حملہ۔اشوک کا سرے عام قتل

نئی دہلی۔(یو این اے نیوز 11فروری 2020)عام آدمی پارٹی کے نومنتخب ممبر اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر جان لیوا حملہ ہوا ہے گولہ باری میں عام آدمی پارٹی کا کار کن ہلاک۔اس خبر کی جانکاری عآپ پارٹی کے آفیشل ہینڈل سے دی گئی ہے اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے اپنے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ممبر اسمبلی جیت کی خوشی میں مندر سے پوجا کرکے لوٹ رہے تھے تو انکے قافلے پر گولہ باری کی گئی


جسمیں کارکن اشوک  کا سرے عام قتل کردیا گیا ۔ واضح رہے آج ہی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے رزلٹ آئیں ہیں جسمیں عام آدمی پارٹی کو 70 سیٹوں میں سے 62سیٹیں ملی بقیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حصے میں آئی۔اسی 62جیتے ہوئے امیدواروں میں سے ایک امیدوار نریش یادو ہیں جنکے قافلے پر جان لیوا حملہ کردیا گیا ہے۔اس حملے کو سیاسی کشیدگی کے حساب سے دیکھا جارہا فی الحال دلی پولیس نے اس جان لیوا حملہ کو گینگ وار بتا رہی

  اس حملے میں ایک نوجوان کی موت ہوگی ہے جبکہ ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال لے جایا گیا ہے واردات کی جگہ سے پولیس کو 6 گولی کے کھالی کھولے ملے ہیں ۔پولیس موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ اس حملے کو لیکر راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے دلی کے قانونی سسٹم پر سوال کھڑا کیۓ ہیں ۔واضح رہے دلی میں قانونی سسٹم مرکزی وزیر داخلہ کے ماتحت میں ہے ۔اس وقت ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ ہیں ۔جنکی نگرانی میں دلی کا قانونی سسٹم چل رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad