لکھنؤ(یواین اے نیوز 10فروری2020)یوگی حکومت کا عجیب وغریب فرمان جاری ہوا ہے،اتر پردیش کے 14 اضلاع میں مندروں اور مسجدوں سے سرکاری اعلانات کرنے کو کہا گیا ہے۔ پی،وی،وی،این،ایل کے دائرہ اختیار میں مغربی اتر پردیش کے 14 اضلاع میرٹھ ، باغپت ، غازی آباد ، بلندشہر ، ہاپور ، گوتم بدھ نگر ، سہارن پور ، مظفر نگر ، شاملی ، مرادآباد ، سنبھل ، امروہہ ، رام پور اور بجنور ہیں۔ یہ اسکیم ان اضلاع میں نافذ ہوگی۔
مذہبی اعلانات کے علاوہ ، اب مغربی اتر پردیش کے مندروں اور مسجدوں میں آپ سرکاری اعلانات بھی سنیں گے۔پی وی وی این ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ارووند مللپا بنگاری نے کہا ، "بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے مغربی اتر پردیش کے 14 اضلاع میں مندروں اور مسجدوں سے اپیل کی جائے گی۔ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے لوگوں میں اس کا پیغام تیزی سے پھیل جائے گا۔ اسکیم کے فوائد تمام لوگ آسانی سے اٹھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسان قسط اسکیم کے تحت لوگوں سے بجلی کے بلوں کی وصولی کے لئے دیہات میں کیمپ لگائے جائیں گے اور لوگوں کو ترغیب دی جائے گی۔ عوامی سہولت مراکز میں زیادہ سے زیادہ کیمپ لگائے جائیں گے۔بنگاری نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ لاؤڈ اسپیکر جس کی وجہ سے بہت سارے تنازعات پیدا ہوئے وہ کچھ اچھی چیزوں کے لئے استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیغام کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے پھیلائیں گے اور لوگ اس اسکیم کو عام کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں