تازہ ترین

پیر، 10 فروری، 2020

اعظم گڑھ,بلریا گنج سانحہ پر الفلاح فرنٹ کا اظہار افسوس مولانا طاہر مدنی اور دیگر متاثرین کیلئے آواز بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری:ذاکر حسین

نئی دلی ۔'یو این اے 10فروری 2020)گزشتہ دنوں اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں مظاہرین پر اتر پردیش پولیس کی بربریت کی الفلاح فرنٹ نے شدید مذمت کی ہے۔الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے کہا کہ پر امن مظاہرے کو لاٹھی,ڈنڈے کے زور پر ختم کروانا ایک جمہوری ملک کیلئے باعث شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلریا گنج سے ملی جانکاری سے پتہ چلتا ہیکہ پولیس سروری بانو نامی ضیعفہ کو مار پیٹ کر اتنا زخمی کر دیا کہ آج وہ زندگی اور موت سے لڑ رہی ہیں۔

اس کےعلاوہ مولانا طاہر مدنی پر سیڈیشن کا چارج لگانا حیرت و افسوس کی بات ہے,کیونکہ مولانا کا سابقہ ریکارڈ نہایت صاف ستھرا ہے۔اس کے علاوہ نابالغ بچوں کو جیل میں ڈالنا بھی پولیس پر ڈھیر سارے کھڑے کرتا ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اب تک جتنے بھی ثبوت و شواہد ملے ہیں اس سے مولانا طاہر مدنی سمیت دیگر اٹھارہ افراد(جن میں نابالغ بھی شامل ہیں)کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے بلریاگنج متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے پر راشٹریہ علماء کونسل اور ایس پی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ذاکر حسین نے تمام سیاسی جماعتوں,سماجی کارکنان اور ملی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تمام لوگ متحد ہوکر بلریا گنج متاثرین کی مدد کریں۔

الفلاح فرنٹ نے مولانا طاہر مدنی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتایا۔واضح رہے کہ بلریا گنج میں گزشتہ دنوں سی اے اے کے خلاف مقامی خواتین نے شاہین باغ کی طرز پر مظاہرہ شروع کیا تھا۔مظاہرہ کو ختم کروانے کیلئے پولیس نے رات چار بجے خواتین کو زدوکوب کیا جس میں متعدد افراد سمیت ایک خاتون شدید طور زخمی ہو گئیں تھیں۔اس معاملے میں پولیس نے اسلامی اسکالر مولانا طاہر مدنی سمیت اٹھارہ افراد پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر جیل بھیج دیا ہے۔

مولانا کی گرفتاری سے علاقے میں غم و غصے کی لہر پائ جا رہی ہے۔الفلاح فرنٹ صدر نے اعظم گڑھ کی تمام انصاف پسند عوام سے مولانا طاہر مدنی کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔فرنٹ کے صدر نے کہا کہ آج ایک ایسا شخص جیل چلا گیا جو ہر وقت بلاتفریق سب کی مدد کیلئے کھڑا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2008بٹلہ ہائوس انکائونٹر کے وقت مولانا طاہر مدنی کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔آج اس عظیم شخص کو آپ سب کی ضرورت ہے لہذا سارے لوگ مولانا کیلئے آواذ بلند کریں۔الفلاح فرنٹ نے اس لڑائ کو قانونی طریقے سے لڑنے کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad