تازہ ترین

ہفتہ، 8 فروری، 2020

بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ و نیپال کے طلبہ کی مشترکہ انجمن بزم سجاد کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8فروری2020)طلبہ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ و نیپال کے طلبہ کی دارالعلوم دیوبند میں مشترکہ انجمن بزم سجاد کا اختتامی اجلاس گزشتہ شب دارالحدیث تحتانی میں منعقد ہوا،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانامفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی راشد اعظمی نے کی اور نظامت کے فرائض مولوی صبغت اللہ نے انجام دئے جلسے کا افتتاح قاری شفیق استاذ تجوید دارالعلوم دیوبند کی تلاوت سے ہوا اورمولوی ذیشان گڑاوی اور محمد حسان احسن کشن گنجی نے نعت پیش کی جبکہ تقریر کرنے والے طالب علم مولوی محمد کیف کشن گنجی اور مولوی فرحان فاروقی تھے،پروگرام میں دو طالب علم محمد کیف کشنگنجوی(ہندوستان میں مسلم قیادت درپیش چیلنجز اور ذمہ داریاں) اور محمد فرحان فاروقی کشنگنج(آئین ہند سے واقفیت وقت کی اہم ضرورت)نے نہایت شاندار معلومات سے بھر پور تقریریں پیش کیں، دوران پروگرام مزمل حسین صدرسجاد لائبریری نے انجمن کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی،پروگرام میں اکیس افراد پر مشتمل ایک دلچسپ مکالمہ بعنوان''آئین ہند کو درپیش خطرات اور عوام'' بھی پیش کیا گیا۔

 جس میں مظفر کمال سیتامڑھی،ذبیح اللہ مدھوبنی محمد حذیفہ کھگڑیا مبارک صدیقی مزمل حسین ارریاوی وغیرہ نے کلیدی رول ادا کیے، جبکہ وضاحت مکالمہ مولوی عبادہ حبیب دھنبادی نے پیش کیا۔دوران اجلاس وقفہ وقفہ سے غالب شمس دربھنگہ اور عبد الرحمان بانکہ نے ''مقدمہ تدوین فقہ، از مولانا مناظر احسن گیلانی''، ''ہندوتوا اور راشٹرواد، ازمولانا عبد الحمید '' سے متعلق کوئز بھی پیش کیا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور درست جواب دینے والے طلبہ گراں قدر انعامات سے نوازے گئے۔دوران خطاب دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے طلبہ کو درسیات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ خوب مطالعہ کریں تاکہ لائبریری تعمیر کرنے کا مقصد حاصل ہو۔دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی راشد اعظمی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک سے مسلمانوں کو کوئی نہیں نکال سکتا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اسلام ہندوستان میں قیامت تک رہے گا اور جب ہندوستان میں اسلام باقی رہے گا تو مسلمان بھی اس ملک میں رہیں گیں،انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف جتنی سازش کی جاتی ہیں اسلام اتنا ہی پروان چڑھ تا ہے جیسے گلاب کا پھول اس کے اندر جتنا گندا کھاد ڈالا جائے اسکا پھول اتنا ہی ابھر تا ہے۔

 اور بڑھ تا ہے بس یہی حال اسلام کا ہے دوسری بات اسلام کے خلاف جتنی سازش کی جائے اسلام اتنا ہی پھلتا پھول تا ہے یہی اسلام کی خاصیت ہے۔ وہیں سجاد لائبریری کے اہم رکن و استاذ دارالعلوم دیوبند مولانا اشرف عباس نے کہا کہ طلبہ کو علمی پختگی حاصل کرنی چاہیے، آپ اپنے مطالعے کو مضبوط رکھیں تاکہ آپ سوال کرنے والے کو اطمنان بخش جواب دے سکے،اجلاس کا اختتام مولانا مفتی راشد کی دعاء پر ہوا، اختتامی تقریب میں مولانا معین الدین قاسمی نگراں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند، مولانا نعمت اللہ،مفتی کلیم، مولانا توحید بجنوری، مولانا صدر عالم، مولانا جمال دربھنگوی، مفتی سراج، کاتب عبد الجبار،مولوی مزمل اور ناظم مہمان خانہ مولانا مقیم الدین قاسمی وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مزمل حسین ارریاوی،صبغت اللہ کٹیہاری،فہیم احمد ارریاوی، حمزہ سوپولوی مظفر کمال سیتامڑھی اور مبارک صدیقی کے نام قابل ذکر ہیں۔اس دوران طلبہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad