تازہ ترین

ہفتہ، 8 فروری، 2020

صحافیوں پر کی گئی کارروائی انتہائی غلط فیصلہ:اتر پردیش ایکتا منچ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8فروری2020)اتر پردیش ایکتا منچ کی ایک میٹنگ کا انعقاد محلہ پٹھانپورہ میں کیا گیا جس میں شہر کے صحافیوں سمیت 110مرد و خواتین پر کی گئی کارروائی کے خلاف غصہ کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا انتہائی غلط فیصلہ ہے اور یہ کارروائی ملک کے آئین کے خلاف ہے کیونکہ ملک کا آئین ہر شہری کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔ منچ کے بانی و سرپرست ابراہیم خان نے کہا کہ صحافی اور میڈیا کے کارکنوں کو اپنے فرائض انجام دہی کے دوران مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کام سچائی اور حقائق کو عوام تک لانا ہوتا ہے اور دیوبند کے صحافی اپنے کام کو پوری ایمانداری اور سچائی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں،سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے اور دیوبندکے صحافی حقائق کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔

 جو ان کاکام ہے،صحافیوں پر انتظامیہ کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے فرض کو بھول گئی ہے،اسی لئے وہ صحافیوں سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے انہیں نوٹس بھیج کر خوف زدہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی یہ کارروائی لوگوں کو مشتعل کرنے والی ہے،اس کارروائی سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ مقامی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ ضلع کا ماحول خراب ہو جائے۔ نسیم،امجد،خالد،جاوید،مبین،مستقیم،راجو،پرمود اور عقیل نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ملک مخالف اور آئین مخالف ہے اور آئین کی حفاظت کی ذمہ داری ہر ایک ہندوستانی کی ہے،انتظامیہ نوٹس بھیج کر شہر کی عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کر ری ہے جو سراسر غیر قانونی ہے،انتظامیہ کی اس کارروائی سے شہر کی عوام خوف زدہ ہونے والی نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad