دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز8فروری2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے سابق رکن اور معروف تاجر ایوب بیگ کو سماجی تنظیم کرائم کنٹرول کرائم مکت بھارت کے ریاستی صدر منتخب کیا گیا،اس موقع پر ایوب بیگ نے کہا کہ یہ تنظیم ملک میں غریب و بے سہارا افراد کی مدد کرنے کا کام کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ تنزیم کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس کو احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کریں گے اور ہندو مسلم اتحاد کے لئے کام کریں گے۔
پروگرام کی صدارت کر رہے سیٹھ کلدیپ کمار نے کہا کہ حب الوطنی کاجذبہ رکھنے والا ایک ایک ہندوستانی جانتا ہے کہ اس ملک کی اور بلاتفریق مذہب وملت ہم سب کی کامیابی کا راز یگانگت اوراتحاد میںمضمر ہے۔ساگر دیوبندی نے کہا کہ اگر اس ملک کا فرقہ ورانہ ماحول، اتحاد واتفاق اورصدیوں کا آپسی بھائی چارہ ختم ہوگیا تو ملک کا وجود خطرہ میں پڑجائے گا۔ اس لئے ہم سب کو حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ ان خطرات سے نمٹنے کا حل نکالنا ہوگا۔ اس موقع پر مسعود خاں،ریحان احمد،انصار مسعودی،وکی کشیپ،دانش انصاری،طاہر حسن شبلی،سلیم خواجہ،عرشی بیگ،ماہر حسن،وجے پال چودھری،اسلام بیگ اور اشرف علی وغیرہ موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں