نئی دہلی (یواین اے نیوز26فروری2020) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نئی دہلی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جہاں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حامیوں اور مخالفین کے مابین فساد بھڑک اٹھا ہے۔ اس تشدد میں اب تک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنی روزانہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "لوگوں کو پرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔
اور سیکیورٹی فورسز کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ یہ ہمیشہ سے سیکرٹری جنرل کا موقف رہا ہے۔انہوں نے کہا ، "ہم یقینی طور پر صورتحال دیکھ رہے ہیں۔" بعدازاں جب ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی موت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ، لوگوں کو پرامن احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں