تازہ ترین

بدھ، 26 فروری، 2020

این پی آر کی دہشت تمل ناڈو میں 100 سے زیادہ مسلمانوں نے بینک سے اپنے سارے پیسے نکال لئے۔

چینی(یواین اے نیوز26فروری2020)تمل ناڈو کے نا گپٹنم ضلع کے ایک گاؤں کی مسلم برادری کے تقریبا 100 سے زیادہ لوگوں نے پچھلے کچھ دونوں میں بینک میں رکھی اپنی بچت ( Savings) کا زیادہ تر حصہ نکال لیا ہے۔ ایسا ان لوگوں نے حکومت کے مجوزہ قومی آبادی رجسٹر (NPR) کے عمل کے دوران اپنی شہریت کھودینے کے ڈرسے کیا ہے تھیر یجھا ندر گاؤں میں مقامی باشندوں کو انڈین اوورسیز بینک کے حکام کے ساتھ ایک ویڈیو میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بینک کے حکام لوگوں سے گزارش کر رہے ہیں کہ وہ اپنا پیسہ بینک سے نہ نکالیں۔انڈین اوورسیز بینک کے منیجر اور ملازمین نے جمعہ کوایک اسکول احاطہ میں مقامی برادری کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ این پی آر کے عمل کے دوران دستاویزات دینا ضروری نہیں ہے۔

 اور ان کی بچت بینک میں محفوظ ہے۔حالانکہ برادری کے سربراہ نے کہا ہے کہ گاؤں والے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی قانون کے پاس ہونے کے وقت سے ہی ڈر میں جی رہے ہیں اور انہیں اپنی محنت کی کمائی کے کھونے کا ڈرستا رہا ہے۔سربراہ نے کہا ہم نے سنا تھا کہ بینک کے وائی سی فہرست میں این پی آر کے کاغذات کو بھی شامل کرنے والے ہیں۔ ہم مستقبل میں اپنی بچت کو کھونانہیں چاہتے ہیں۔ ہمیں یہ واضح نہیں ہے کہ شہریت ثابت کرنے کے لئے کون سے کاغذ ات لگیں گے ۔ اس لئے ہم نے جو پیسے سالوں میں بچا کر جمع کئے تھے انہیں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad