نئی دہلی(یواین اے نیوز26فروری2020)بی جے پی لیڈرکپل مشرا نے شمال مشرقی دہلی کے ماج پور چوک میں سی اے اے کی حمایت میں لوگوں کو خطاب کے موقع پر اپنے خطاب کے تنازعہ کے بعد جارحانہ موقف اختیار کیا تھا۔جسکی وجہ سے دہلی میں فساد پھوٹ پڑا،اج پھر ایک بار ٹیوٹ کے زریعے کپل مشرا نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگ جو کبھی برہان وانی اور افضل گرو کو بھی دہشت گرد نہیں سمجھتے تھے ، وہ کپل مشرا کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔
یعقوب مینن ، عمر خالد اور شرجیل امام کو رہا کرنے کے لئے عدالت جانے والے ،کپل مشرا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مشرا نے اپنے ٹویٹ میں 'جئے شری رام' بھی لکھا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عآپ کے سابق ایم ایل اے اور مشرا ، جنہوں نے حالیہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی کے ٹکٹ پر شکست کھائی تھی ، نے اتوار کے روز ظفر آباد کے علاقے میں مجو پور چوک میں سی اے اے کی حمایت میں مظاہرین سے خطاب کیا ، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔اس سے قبل ، منگل کے روز کپل مشرا نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
जिन्होंने कभी बुरहान वानी और अफ़ज़ल गुरु तक को आतंकवादी नहीं मानावो कपिल मिश्रा को आतंकवादी बता रहे हैंजो याकूब मेनन , उमर खालिद और शरजील इस्लाम को रिहा करवाने कोर्ट जाते हैंवो कपिल मिश्रा को गिरफ्तार करने की माँग कर रहे हैंजय श्री राम
— Kapil Mishra (@KapilMishra_IND) February 26, 2020
انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہریت کے ترمیم کے قانون کی حمایت کرکے کوئی جرم نہیں کیا۔ مشرا نے کہا ، "بہت سے لوگوں نے مجھے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے،سیاستدانوں اور صحافیوں سمیت بہت سے لوگ مجھ سے بدسلوکی کررہے ہیں۔ مجھے ڈر نہیں ہے کیونکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔"آپ کی معلومات کے لئے بتادیں کہ دہلی پر تشدد سے قبل کپل مشرا شمال مشرقی دہلی پہنچے اور وہاں پر سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف تقریر کی۔ مشرا کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں وہ دہلی پولیس کو تین دن میں سڑک صاف کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں