دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 8جنوری2020)بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقامی یونٹ کی میٹنگ کا انعقادمجنوں والا روڑ پر واقع بلجیت کالونی میں راجو سینی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔جس میں شہریت ترمیمی قانون کے متعلق تفصیلات حاضرین کو بتائی گئیں۔منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں لوگوں میں صحیح معلومات نہیں ہونے کے سبب غصہ ہے اگر انہیں صحیح طریقہ سے سمجھایا جائے تو سمجھ جائیں گے، کپل دیو اگروال نے مزید کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں بلکہ شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔
اسلئے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں شہریت ترمیمی ایکٹ سے کسی کو نقصان نہیں ہے،این آر سی الگ ہے اور شہریت ترمیمی قانون الگ،یہ قانون صرف تین ممالک کی مذہبی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنی اقلیتوں کو شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے اسلئے کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔میٹنگ میں نتن گپتا،ابھیشیک تیاگی،روہت،شیوم،نکھل،سنیل،لکی ورما،رجت سینی،امت بھارتی،من موہن گرگ،گگن متل،آدیش سینی اور جتن تیاگی کے علاوہ بڑی تعداد میں بی جے پی کارنان موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں