تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

سڑک حادثہ میں سائیکل سوار کی موت:دو افراد زخمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 8جنوری2020)جی ٹی روڑ پر واقع تلہیڈی چنگی کے نزدیک بے قابو کار ڈرائیور کی ٹکر سے سائیکل سوار کی دوران علاج موت ہو گئی،جبکہ بائک سوار دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے،راہگیروں نے حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے کار ڈرائیور تسلیم کو پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا۔اطلاع کے مطابق دیر شام نونا بڑی گاؤں کا رہنے والا60سالہ عبدالغفور کسی کام سے سائیکل پر سوار ہوکر دیوبند آ رہا تھا،جیسے ہی وہ تلہیڈی چنگی کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتارسینٹرو کار نے اسکو ٹکر مار دی اتنا ہی نہیں بے قابو کار ڈرائیور نے بھائلہ گاؤں کے رہنے والے ایک نوجوان اور نونابڑی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص کی بائک کو بھی اپنی زد میں لے لیا جسکے نتیجہ میں تینوں افراد زخمی ہو گئے۔

جنہیں پولیس نے راہگیروں کی مدد سے علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمی عبدالغفور کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفرکر دیا جہاں دوران علاج اسکی موت ہو گئی،جبکہ زخمی بائک سواروں کو فرسٹ ایڈ کے بعد چھٹی دے دی گئی۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ میرٹھ کے گاؤں جین پور کا رہنے والا تسلیم تھانہ رائے پور کے مرزا پور سے سینٹروں کار کے ذریعہ دیوبند کے گاؤں بنہیڈا خاص آ رہا تھا،جب وہ دیوبند میں تلہیڈی چنگی کے نزدیک پہنچا تو اچانک سینٹرو کار اسکے قابو سے باہر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہاں سے گزر رہے تین افراد زخمی ہو گئے،جس میں ایک شخص کی دوران علاج موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ کار ڈراؤر کو کار سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad