دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 8جنوری2020)جہیز کے لالچی سسرال والوں نے اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ کو معصوم بچی سمیت مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا،متاثرہ نے اپنے والد کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر ملزم شوہر و سسرالیوں کے خلاف تحریر دیکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔کوتوالی میں دی گئی تحریر میں دیوبند تحصیل کے گاؤں اسماعیل پور گوجر کی باشندہ خاتون کومل نے بتایا ہے کہ اسکی شادی تھانہ منگلور کے گاؤں لاٹھر دیوا کے رہنے والے سحن کے ساتھ دو سال قبل ہوئی تھی۔
کومل کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اسکے شوہر و سسرال والوں نے کم جہیز کے طعنے دیکر اسے ذہنی و جسمانی اذیتیں دینی شروع کر دی تھیں،متاثرہ کا یہ بھی الزام ہے کہ اس کے شوہر و سسرال والوں نے اسے تین لاکھ روپئے کی نقد رقم اور کار کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اسکی ایک سالہ معصوم بچی کے ساتھ مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا،متاثرہ کومل نے ملزمین کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیکر قانونی کارروائی کئے کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں