رپورٹ دانیال خان دیوبند ۔(یو این اے نیوز 17،جنوری 2020))دیوبند کے عیدگاہ میدان میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد اب وم جمہوریہ پر شہر کی خواتین نے دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر غیر معینہ دھرنے کے انعقاد پر غور و خوض شروع کر دیا ہے۔جس کے لئے خواتین کا ایک گروپ گھر گھر رابطہ کر خواتین سے رائے ومشورے لے رہا ہے۔شہریت ترمیمی ایکٹ اور این پی آر کے بعد اب حکومت کے ذریعہ پورے ملک میں این آر سی نافذ کرنے کی سگ بگاہٹ اور حکومت کی مظاہرین سے بات نہ کرنے کی پالیسی سے این آر سی کو لیکر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کے دائرہ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دیوبند کی بے دار خواتین کی ٹیم آمنہ روشی اور فوزیہ پروین کی سربراہی میں گھر گھر پہنچ کر خواتین کو شاہین باغ کی طرز پر شہر کے عید گاہ میدان میں غیر معینہ دھرنا دینے کے لئے تیار کر رہی ہے،ذرایعہ کے مطابق خواتین یوم جمہوریہ کے موقع پر عید گاہ میدان میں غیر معینہ دھرنے کا انعقاد کر سی اے اے واپس ہونے تک احتجاج کریں گی۔خواتین کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ انکو عیدگاہ میدان پر ٹینٹ،لائٹ اور مائک لگانے کی اجازت نہیں بھی دیتا تب بھی وہ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔
آمنہ روشی اور فوزیہ پرین نے کہا کہ متنازع شہریت ایکٹ نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ ہندوستان کے اتحاد کو توڑنے والا ہے،اب دوسری آزادی کی لڑائی دیوبند کے عید گاہ میداؒؒؒؒؒؒ جے پی حکومت کے ارادوں سمیت ملک کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور وہ مرتے دم تک سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت جاری رکھیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں