تازہ ترین

جمعہ، 17 جنوری، 2020

شاہین باغ سے واپس لوٹنے پر فلئم ڈائریکٹر نے پھر کیا سی اے اے کی مخالفت ، کہا فلم نہیں ملک ہے پہلے…

ممبئی(یواین اے نیوز 17جنوری2020) اس وقت پورے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ چرچا شہریت ترمیمی بل پرہورہی ہے۔ طالب علم اور نوجوان ہی نہیں بلکہ فلمی دنیا کے لوگ بھی اپنی آواز بلند کررہے ہیں،اب اس آواز میں ڈائریکٹر امجد خان کا بھی نام شامل ہوگیاہے۔ آج کے دن بھی بالی ووڈ ڈائریکٹر ایچ ای امجد خان کا ایک ٹویٹ وائرل ہوا ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانے سے بھی زیادہ  ضروری آئین کی حفاظت کرناہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا اگر آئین اور ملک رہے گا تو فلمیں کبھی بھی بنائی جاسکیں گی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کی ویسے تو میں فلم ڈائریکٹر ہوں،اور کسی بھی ڈائریکٹر کے لیے اسکی آنے والی فلمیں سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہیں،لیکن اس سے پہلے میں دیش بھگت ہوں ،اس لئیے ابھی سب سے پہلے دیش ہے،اسکے بعد فلم ،دیس اور آئین رہے گا تو کبھی بھی فلم بنالوں گا۔اگر دیش ہی نہیں رہاتو؟آپ کو بتادیں کی انکی فلم گل مکئی 31جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ فلم ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنی ہوئی ہے،اسکو لیکر کئی سالوں کی کافی محنت لگی ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad