تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

مسجد کے امام ومدارس کےمہتمم کے نمبرات لیکر واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جرائم پر روک لگانے کےلئے بیٹ افسران کو مدد لینے کی ملی ہری جنھڈی۔


رپورٹ ۔دانیال خان .دیوبند:(یو این اے نیوز 18جنوری 2020)دیوبند تھانہ میں آج نئے بیٹ نظام کے تحت بیٹ افسران کو ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا،ایس ڈی ایم راکیش کمار اور سی او چوب سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر علاقہ میں روانہ کیا۔اس دوران ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ دیوبند علاقہ میں 36بیٹ افسر بنائے گئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں گے،انہوں نے بتایا کہ اس نئی بیٹ پولیسنگ سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹ افسر کو پہلی مرتبہ پسٹل،وائر لیس سیٹ،بیٹن،باڈی وارم کیمرا،سرکاری بائک اور سی یو جی نمبر دیا جائیگا،بیٹ افسر کی نمبر کی تشہیر بیٹ علاقہ میں کرائی جائے گی ساتھ ہی بیٹ افسر کو لیکھپال کی طرح بیگ دیا جائیگا،جس میں بیٹ علاقہ کے ہسٹری شیٹر،بدمعاش،این سی آر ریپورٹس،یوپی 112کی رپورٹس،1090کی شکایت و دیگر پولیس دستاویز موجود رہیں گے۔بیٹ افسر،بیٹ پولیس موبائل ایپ،سی پلان ایپ،یوپی کاپ ایپ سے اپنے اپنے علاقہ میں نظر رکھیں گے 

اور علاقہ کے لیکھپال،رونیو انچارج،گاؤں پردھان،فوج و نیم فوجی دستوں کے رٹائرڈ ملازمین،ویاپار منڈل،آشا بہو،آنگن باڑی،مندر کے پجاری،مسجد کے متولی و امام،مدارس کے مہتمم وغیرہ کے نمبر لیکر ان سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ سے رابطہ بنائے رکھیں گے۔ایس پی دیہات سبھی بیٹ افسران کو اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی نصیحت دی اورہری جھنڈی دکھا کر روانہ کر دیا۔اس دوران کوتوالی انچارج یگھ دت شرما کے علاوہ تمام چوکی انچاج اور پولیس اسٹاف موجود رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad