تازہ ترین

اتوار، 5 جنوری، 2020

اترپردیش نے سی اے اے پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ، ضلعی میجسٹریٹوں سےطلب کی گئی رپورٹ

 اترپردیش ۔(یو این اے نیوز 5جنوری 2020) سی اے اے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے غازی آباد ، میرٹھ ، لکھنؤ سمیت 19 اضلاع سے رپورٹ طلب کی گئی ہیں۔  ان اضلاع کے ضلعی میجسٹریٹوں سے یہاں مقیم پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے شہریوں کے بارے میں رپورٹس طلب کی گئیں ہیں۔  اس رپورٹ کو جلد سے جلد تیار کرکے اترپردیش حکومت کو  بھیجنی ہیں ۔


 شہریت ترمیمی قانون  کے حوالے سے غازی آباد کو پہلے ہی ریاست کے حساس اضلاع کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔  جس کی وجہ سے ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نیز 2 بار انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئیں۔  اس کی وجہ سے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔  لوگوں نے کئی جگہوں پر احتجاج بھی کیا۔سخت سیکیورٹی اور انتظامیہ کی سختی کی وجہ سے صورتحال پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔

 اب قانون کے حوالے سے مسلسل بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔  انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نشان زد کرنے کی ہدایات بھی دیے گئے ہیں۔اترپردیش حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری فیروز عالم کی جانب سے ، غازیا آباد ، میرٹھ ، لکھنؤ ،ہردوئی ، باغپت ، فتح پور ، غازی پور ، بلیا ، رام پور ، دیوریا ، کشی نگر ، گوتم بودھ نگر ، بجنور ، پیلی بھیت ، ہاپوڑ ، مئو ، اعظم گڑھ ، سدھارت نگر اور بستی ضلع کے  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

 جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان و دیگر ممالک کے لوگوں کے ضلعی مجسٹریٹ سے معلومات طلب کی گئی ہیں،ضلع انتظامیہ افسران سے  غیرملکیوں کے نام ، عہدہ ، فون نمبر ، موبائل نمبر ، واٹس ایپ اور ای میل آئی ڈی ودیگر معلومات جمع  کرکے حکومت کو بھیجنی ہوگی !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad