رپورٹ۔اسماعیل عمران لکھنؤ۔(یو این اے نیوز 5جنوری 2020)شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ہوئے مظاہرے میں مارے گئے نوجوان محمد وکیل کے اہلخانہ سے آج اتوار کے سماج وادی پارٹی کی قومی صدر و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیس یادو نے انکے گھر جاکر ملاقات کی سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے مالی مدد کے طور پر پانچ لاکھ کا تعاون کیا ۔ساتھ ہی ساتھ واضح کیا ہم اس اہل خانہ کے دکھ میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنا
کا وعدہ کیا۔
واضح رہے اکھلیش یادو آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ صبح کے وقت مرحوم محمد وکیل کے والد جو ایک آٹو ڈرائیو ہیں انکے گھر پہنچے ،جہاں پر غم سے نڈھال اہلخانہ سے ملکر تعزیت کی اور ہر طرح کی مدد کرنے کا یقین دلایا۔پریس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ملک کے ہر حصے میں سی اے اے کیخلاف زبردست احتجاج ہورہا ہے ملک ہر شہری اسکے خلاف ہے لیکن حکومت انھیں اپنی بات رکھنے کا موقع ہی نہیں دے رہی ہے۔

واضح رہے زیر نظر تصویر اکھلیش یادو نے مرحوم وکیل کے اہلخانہ سے ملاقات کی تصویر اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کی
ہے جسمیں اترپردیش میں پولیس کی گولی سے ہلاک ہوئے محمد وکیل کے اہلخانہ سے ملاقات کی بات کہی ہے ۔اس ملاقات کے بعد مرحوم وکیل کے والد شرف الدین احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اکھلیش یادو نے ہمسے کہا یہ مالی تعاون سماج وادی پارٹی کی طرف سے آپ کو دیا گیا ہے ۔واضح رہے اب تک کانگریس پارٹی کی پرینکا گاندھی اب تک چار سے زائد اہلخانہ سے ملاقات کرچکی ہیں جو سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرتے وقت پولیس کی گولی یا کسی اور وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں