تازہ ترین

اتوار، 5 جنوری، 2020

مسلمانوں نے مسجد میں ہندو جوڑے کی شادی کا کیا انتظام۔لڑکی کو دیں گے دس تولہ سونا۔

کیرالا(یواین اے نیوز5جنوری2020)نیوز اسٹیٹ کی خبر کے مطابق ، بندو اور مرحوم اشوکن کی بیٹی انجو (22) کی شادی 19 جنوری کو چیروولی مسلم جماعت مسجد کے احاطے میں ہندو رسم و رواج سے ہوگی۔ معاشی طور پر غریب دلہن کے اہل خانہ نے شادی کے لئے مسجد کمیٹی کی مدد طلب کی تھی۔چیروالی جماعت کمیٹی کے سکریٹری نظام الدین الوموتل نے کہا ، "مسجد کمیٹی شادی میں تحفے کے طور پر دس تولہ سونا اور دو لاکھ روپے انجو کو دے گی۔

 یہ شادی ہندو رسم و رواج سے ہوگی۔ ہم نے تقریبا دس ہزار افراد کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ خاندان مسجد کے قریب ہی رہتا ہے اور 2018 میں اشوکن کی موت کے بعد اس خاندان کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ انہوں نے کہا ، 'میں نے ذاتی طور پر ان کے  چھوٹے بچے کی پڑھائی میں مدد کی ہے۔لہذا کمیٹی نے کنبہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

دولہا شرت ششی کی 19 جنوری کو صبح 11.30 بجے سے شام 12.30 بجے تک مسجد احاطے میں انجو سےشادی ہو گی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ میں ، جماعت کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ کنبہ کی درخواست پر شادی کا اہتمام کررہی ہے اور سب کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad