تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

بے قابو ٹرک کی ٹکر سے بائک سوار کی دردناک موت

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز9جنوری2020)سہارنپور مظفر نگرہائی وے پر واقع بھومیہ کھیڈا مندر کے نزدیک بے قابوٹرک کی ٹکر سے بائک سوار کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی،اس دوران ٹرک ڈرائیور موقع مناسب دیکھ کر ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔اطلاع کے مطابق شام کے وقت محلہ کائستھ واڑہ کا رہنے والا40سالہ سریش کسی کام سے بائک پر سوار ہوکرمنگلور بس اٹینڈ کے پاس بھومیہ کھیڑا مندر پر کسی کام سے آرہا تھا،جیسے ہی وہ مندر کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتارٹرک نے اسکو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ سریش کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے سریش کو راہگیروں کی مدد سے علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے،روڑ پر لگے سی سی کیمروں کی فٹیج سے ٹرک نمبر کا پتہ لگایا جا رہے،بہت جلد ڈرائیور کو گرفتار کر جیل بھیج دیا جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad