تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

حسیب صدیقی میموریل سوسائٹی کی جانب سے آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز9جنوری2020)مسلم فنڈ دیوبند کے سابق جنرل منیجر و میونسپل بورڈ دیوبند کے سابق چیئر مین معروف سماجی شخصیت مولانا حسیب صدیقی مرحوم ؒ کے یوم وفات کے موقع پر ان کی یاد میں حسیب صدیقی میموریل سوسائٹی کی جانب سے مدنی آئی ہسپتال کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں آنکھوں کے امراض کے ماہر سرجن و ڈاکٹروں نے آنکھوں کے مریضوں کی جانچ کرکے انہیں مفت دوائیں دیں ساتھ ہی جن 55مریضوں کو آپریشن کی ضرورت محسوس کی گئی ان کوفری آپریشن کے لئے ہسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق عیدگاہ روڑ پر واقع مدنی آئی ہسپتال کے احاطے میں غریب و نادار افراد کے لئے آنکھوں کی جانچ کا کیمپ لگایا گیا۔

جس میں معروف ڈاکٹروں کی ٹیم نے 500 مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کی۔جنہیں مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔واضح ہو کہ مولانا حسیب صدیقی مرحوم ؒ نے 57سال سے زائد عرصہ تک مستحق اور غریب لوگوں کی خدمت کی ہے،انکی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اتنا ہی نہیں کیمپ میں دیکھے گئے مریضوں کا مدنی آئی ہسپتال میں 19جنوری تک مفت علاج بھی کیا جائیگا۔ کیمپ کے انعقاد میںمسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی،عدیل صدیقی،فیضی صدیقی اور سوسائٹی کے صدر محمد ایاز صدیقی کا خصوصی تعاون رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad