دیوبند:9 / جنوری (دانیال خان)اپر ضلع جج ڈاکٹر راکیش کمار نین نے ملاوٹی شراب بنانے کے ملزم کو عمر قید اور پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔سرکاری وکیل دیوی دیال شرما نے بتایا کہ تھانہ ناگل علاقہ کے گاؤں نگلی مہناز کے رہنے والے سریندر پال عرف ماٹھو کو گاؤں کے جنگل سے پولیس نے خام شراب بناتے ہوئے گرفتار کیا تھا.
پولیس کے مطابق ملزم کچی شراب میں یوریا ملاتے ہوئے آٹھ مئی 2015میں رنگے ہاتھ گرفتار ہوا تھا جس پر آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،اپر ضلع جج ڈاکٹر راکیش کمار نین نے دونوں فریقین کی دلیلوں کو سن نے کے بعد ملزم سریندر پال کو قصور وار مانتے ہوئے عمر قید اور پچاس ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں