تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

جے این یو کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:مولانا سالم اشرف قاسمی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 8جنوری2020)ملک کا دستور ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس نے ہم سبھی کو ایک دھاگے میں باندھ رکھا ہے اور اس وقت ملکی حالات کے پیش نظر ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ اب متحد ہوکر ملک کے دستور کو بچایا جائے۔ان خیالات کا اظہاردارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ جو کام جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علیگڑھ یونیورسٹی میں پولیس نے کیا وہی کام پولیس کے گنڈوں (اے بی وی پی)نے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارہ پر جے این یو میں کر دیا۔

مولانا نے کہا کہ اگر یہ کام بی جے پی حکومت کے اشارہ پر نہیںہوا ہوتا تو بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش یہ نہیں کہتے کہ اب حساب برابر ہو گیا ہے۔دلیپ گھوش کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ جے این یو تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے جو اپنے فرقہ وارانہ اجینڈے کو زبردستی دوسروں پر تھوپنا چاہتی ہے۔مولانا سالم اشرف قاسمی نے کہا کہ جے این یو میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، پولیس کے ساتھ جے این یو میں داخل ہوکر جے این یو کے طلبہ کے ساتھ اے بی وی پی کارکنان نے جو تشدد کیا ہے اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے،اس دکھ کی گھڑی میں ہم جے این یو طلبہ کے ساتھ ہیں اور جے این یو میں ہوئے تشدد کا ہمیں بہت دکھ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad