ارریہ/معراج خالد (یواین اے نیوز30جنوری2020)کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جوکی ہاٹ کی جانب سے متنازعہ قوانین کے خلاف ضلع کے پلاسی بلاک کے کجری ہاٹ میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ مقرر مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے معروف عالم دین مولانا تاج الدین قاسمی نے کہا کہ ملک پوری دنیا کے لئے قومی یکجہتی اور اختلافات میں اتحاد کی مثال ہے یہاں تمام مذاھب اور فرقہ کے لوگ باہم مل جل کر رہتے ہیں ایسے ملک میں پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا تحفظ شریعت وویلفیر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی کے سیکریٹری مولانا عبد الوارث مظاہری نے کہا ہندوستان کا آئین کسی بھی سرکار کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ ایسا قانون بنائے جس سے کسی خاص مذہب کو تشدد کا نشانہ بنایا جا سکے سر سیّد اکیڈمی جوکی ہاٹ کےصدر نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت ہند اس قانون میں ترمیم نہیں کرتی یا واپس نہیں لیتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
آخر میں مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی نے لوگوں کو مذکورہ سیاہ قانون کے بارے میں بتلاتے ہوئے اس کے خلاف متحد ہوکر لڑائی لڑنے کی بات کہی انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اگر یہ قانون خلوص اور سچائی پر مبنی ہوتا تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے بیان میں تضاد نہیں ہوتا یہ قانون سراسر ملک اور آئین کے خلاف ہے اس قانون کی وجہ سے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہو گیا ہے مرکزی حکومت ہٹلر کی تاریخ دہرانا چاہتی ہے جسے اس ملک کی سیکولر عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اس موقع پر مولانا مزمل قاسمی نعت گو شاعر حافظ فیاض راہی نے بھی مختصراً خطاب کیا جہاں بڑی تعداد میں خواتین و اطفال کے علاوہ نوجوانوں نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں