ارریہ/معراج خالد (یواین اے نیوز30جنوری2020)ضلع کے کارگل پارک میں چل رہے شاہین باغ کے طرز پر ہم ہیں بھارت کے بینر تلے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں آج مظاہرین نے مہاتما گاندھی کے یوم شہادت پر انسانی زنجیر بناکر ہندوستان کے آئین کی تحفظ کا حلف لیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی انعام الباری قاسمی نے کہا مرکزی حکومت گاندھی کے دیش میں گوڈسے کا قانون نافذ کرنا چاہ رہی ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ لڑائی ہندو مسلمان کی نہیں بلکہ امبیڈکر بنام ساورکر اور گاندھی بنام گوڈسے کی ہے۔
عدنان مرزا نے جامعہ میں حادثے پر کہا تاریخ دوہرائی جارہی ہے 30 جنوری 1948 کو گوڈسے نے گاندھی کو مارا تھا 30 جنوری 2020 کو گوڈسے کے پجاریوں نے پھر سے گاندھی فکر کا قتل کیا ہے خرم سامی نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس قانون میں ترمیم نہیں کرتی یا واپس نہیں لیتی واضح ہو کہ 24 دنوں سے چل رہے اس مظاہرے کو ختم کرنے کی انتظامیہ نے بہت کوشش کی پولیس نے دباؤ بنایا لیکن مظاہرین کی ہمت اور اور حب الوطنی نے پولیس کو ناکام کردیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں