تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

ملک وریاست کی ترقی کیا ہو تی ہے بی جے پی نہیں جانتی:کرشنا داس لودھی ہندو مسلم میں مذہبی منافرت پھیلا نے کو ہی بی جے پی ترقی سمجھ رہی ہے

رپورٹ ,حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 19 جنوری 2019)ضلع سماجوادی پارٹی کی خواتین لیڈرکرشنا داس لودھی نے عوا کی شکایت سماعت کرتے ہوئے آج سماجوادی ضلع دفتر میں کہا کہ اب مرکزی وریاستی بی جے پی سرکاروں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،

عوام بی جے پی کی پالیسیوں کو بخوبی سمجھ چکی ہے،مرکزی و ریاستی بی جے پی سرکاریں اپنے اقتدار کے پہلے ہی دن سے نا انصافی کر رہی ہیں،احتجاج کرنا،آواز بلند کرناہر ایک ہندوستانی کا حق ہے،نئے ایکٹ (NRC)کے سلسلے میں یہ حکومتیں عوام کی آواز کو کچل نے کا کام کرہی ہیں،جبکہ غلط کے خلاف آواز بلند کرنا ہر ایک شہری کا آئینی حق ہے،اس بی جے پی حکومت  میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، جو سراسر آئین ہند کے خلاف ہے،بی جے پی حکومت کے پاس اب ہندو مسلموں کے درمیان مذہبی منافرت پھیلا نے کے سوا کچھ نہیں،ترقی کسے کہتے ہیں یہ بی جے پی حکومت نہیں جانتی،اب بی جے پی کی پالسی یہی ہے کہ ہندو،مسلم میں مذہبی منافرت پیدا کرو اور اقتدار میں جمے رہو،یہ بی جے پی والے انگریزوں کی سیاست پر عمل کر رہے ہیں،”


پھوٹ ڈالو اور راج کرو“لیکن اب عوام ان کی اس گندی سیاست کو خوب سمجھ چکی ہے،انہو نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے،ہر طرف تعصب ہی تعصب ہے،بی جے پی والوں نے اس ملک کو کس مقام پر لاکر کھڑا کر دیا؟جہاں ہر طرف بد امنی پھیلی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،حکومت عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے منتخب ہوتی ہے،مگر یہاں تو معاملہ ہی بالکل بر عکس ہے، انہو نے کہا کہ بی جے پی کو من مانی چھوڑکر عوام کی آواز سننی چاہئے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad