تازہ ترین

اتوار، 19 جنوری، 2020

عوامی تعاون اور سرکاری فنڈ سے عیسن ندی کی تزئین کاری کی جائیگی

عیسن ندی کو اسکی سابقہ شان کو واپس لانے کے لئے شہر کے معززین کے ساتھ ڈی،ایم کا تبادلہ خیال 
مین پوری :حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 19جنوری2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے آج کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں دریائے عیسن (عیسن ندی)کی سابقہ اسکی شان کو واپس لانے کے لئے شہر کے معززین کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران تجاویز طلب کی ہیں، انہوں نے کہا کہ عیسن ندی کو اس کی سابقہ شکل میں لایا جائے گا، ضلع کی مختلف ندیوں، نہروں کے ذریعہ دریائے عیسن میں پانی کا انتظام کیا جائیگا، شہرکی اس ندی کو سرکاری ذرائع اور شہر کے عوام کی مالی مدد سے عیسن ندی کو سابقہ وقار کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا، ندی میں گندگی پھیلانے والوں کو نوٹس دے کارروائی کی جائے گی، ترقی، صفائی ستھرائی کے لئے ترس رہی عیسن ندی کی تزین کاری کی جائیگی ، برسوں سے اپنا وجود کھونے والی دریائے عیسن ندی کو جلد ہی ایک نئی خوبصورت شکل مل جائے گی۔

شہرمیں تعمیر پلوں کے قریب سیڑھیاں بھی تعمیر کی جائیںگی،دریائے عیسن ندی میں گرنے والے نالوں کے پانی کو بھی توکا جائیگا،عیسن ندی میں پانی لانے کاا نتظام کیا جائےگا،ضلع مجسٹریٹ نے ایگزیکٹو بلدیہ آفیسر کو مشینیں لگا کر ندی کو صاف کرنے کا حکم دیا، نائب ضلع مجسٹریٹ وبلدیہ صدر کو دریا میں گندگی پھینکنے والوں، دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ندی کے دونوں کناروں پر زمین کی نشاندہی کی جانی چاہئے، عوامی تعاون سے دریاء کے علاقے میں ستون بنائے جائیں، انہوں نے کہا کہ ندی میں گرنے والے نالوں کا سروے کرنے کے بعد ویڈیو گرافی کی جانی چاہئے، اور صفائی ورکرز کو لگا کرکے صفائی کا کام شروع کیا جانا چاہئے، میٹنگ میں ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ اس دریا کی پہلے سے تزئین و آرائش کی جاچکی ہے۔

 جس میں 68 کروڑ کی تجویز کے بجٹ کے بہ نسبت 11 کروڑ خرچ ہوئے،مسٹر سنگھ کی پہل پر منعقدہ اس میٹنگ میں شہر کے لوگوں نے اپنا اپنا نقطہ نظریا پیش کیا ، ضلع مجسٹریٹ کی اپیل پر اجلاس میں موجود لوگوں نے عوام کی ذمہ داریوں کو طے کر نے کی بات کہی ،ڈی ایم نے تعاون کی اپیل کی اور 5100 روپے کی مالی مدد دی، جبکہ اجلاس میں موجود گھنشیام داس گپتا نے 100 لیٹر ڈیزل، سمویدنا فاؤنڈیشن کے بانی دھرم ویر راہی نے 11 ہزار، پریاس سنستھا نے 05 ہزار روپے دیکر مالی تعاون کیا ، ڈی ایم نے اس بجٹ کےلئے ہدایت کی کہ شہر کے اندر دریا پر تعمیر کیے جانے والے تین پلوں کے دونوں اطراف میں 50-50 میٹر سائڈ اور سیڑھیوں کی تعمیر کرنے کا حکم دیا، انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر (نہر)سے کہا کہ بجٹ کی فکر نہ کریں، ندی کی تزئین کاری کے لئے عوامی تعاون اور انتظامیہ کے تعاون سے بجٹ کا انتظام کیا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad